WEBXET.COM
Forum IslamHadess Pak in Urdu

Hadess Pak in Urdu

‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے ۔ (سنن نسائی حدیث نمبر ٧٢٥)

Replies 38

‏رسول اللہ ﷺ نےفرمایا :- اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔ (صحیح بخاری حدیث # ٨)

10d ago

‏حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جس نے کسی ذمی کو ( ناحق ) قتل کیا وہ جنت کی خوشبو بھی نہ پا سکے گا ۔ حالانکہ جنت کی خوشبو چالیس سال کی راہ سے سونگھی جا سکتی ہے ۔ صحیح البخاری 3166

10d ago

‏آپﷺ نے فرمایا جو شخص میری امت میں سے چالیس احادیث یاد کر لے وہ قیامت کو اللہ تعالٰی سے فقیہ اور عالم ہوکر ملےگا۔ ابوداؤد

10d ago

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جہنم سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی ( مگر ضرور صدقہ کر کے دوزخ کی آگ سے بچنے کی کوشش کرو ) ۔ (صحیح بخاری، ۱۴۱۷)

10d ago

‏حضرت عائشہ صدیقہ (رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو مصیبت بھی کسی مسلمان کو پہنچتی ہے اللہ تعالیٰ اسے اس کے گناہ کا کفارہ کردیتا ہے (کسی مسلمان کے) ایک کانٹا بھی اگر جسم کے کسی حصہ میں چبھ جائے صحیح بخاری 5640

10d ago

‏سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا مؤمن کی مثال اس گھوڑے کی طرح ہے، جو حلقہ دار رسی کے ساتھ بندھا ہوا ہو، وہ گھومتا ہے، لیکن بالآخر اپنی رسی کی طرف لوٹ آتا ہے، بیشک مؤمن بھول جاتا ہے، لیکن پھر ایمان کی طرف لوٹ آتا ہے مسند احمد

10d ago

‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے: “اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى” “اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں، تقویٰ کا طلب گار ہوں، پاکدامنی کا خواہشمند ہوں، مالداری اور بے نیازی چاہتا ہوں“۔ ( جامع ترمذی،۳۴۸۹)

10d ago

2‏ارشاد ربانی ہےکہ تین طرح کےلوگ ایسےہوں گے جن کاقیامت کےدن میں مدعی بنوں گا،ایک وہ شخص جس نےمیرے نام پرعہد کیااور وہ توڑ دیا، وہ شخص جس نےکسی آزاد انسان کو بیچ کراس کی قیمت کھائی اور وہ شخص جس نےکوئی مزدور اجرت پررکھا،اس سے پوری طرح کام لیا،لیکن اس کی مزدوری نہیں دی۔ (بخاری،۲۲۲۷)

10d ago

‏نبی کریم ﷺنے فرمایا: ایک تاجر لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا جب کسی تنگ دست کو دیکھتا تو اپنے نوکروں سے کہہ دیتا کہ اس سے درگزر کر جاؤ۔ شاید کہ اللہ تعالیٰ بھی ہم سے ( آخرت میں ) درگزر فرمائے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ( اس کے مرنے کے بعد ) اس کو بخش دیا۔ (بخاری،۲۰۷۸)

10d ago

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- دو کلمے جو اللہ تعالٰی کو محبوب ہیں، زبان پر ہلکے ہیں، میزان پر بھاری ہیں ـ " سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ " (صحیح بخاری، حدیث # ٧٥٦٣)

10d ago

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : “جس بندے کے بھی قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے ‘ انہیں ( جہنم کی ) آگ چھوئے؟ ( یہ نا ممکن ہے ) ۔“ (صحیح بخاری،۲۸۱۱)

10d ago

‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے: “يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ” اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔ (جامع ترمذی ،۳۵۲۴)

10d ago

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے ( کسی ظالم کے ) سپرد کرے اور جو شخص اپنے کسی بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت اور حاجت پوری کرے گا۔“ (بخاری،۶۹۵۱)

10d ago

‏ایک صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اسلام کی کون سی حالت افضل ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ ( اللہ کی مخلوق کو ) کھانا کھلاؤ اور سلام کرو، اسے بھی جسے تم پہچانتے ہو اور اسے بھی جسے نہیں پہچانتے۔ (صحیح بخاری ،حدیث نمبر ٦٢٣٦)

10d ago

‏ابوہریرہ ؓ نے روایت کیا کہ نبی کریمﷺ نےفرمایا زمانہ قریب ہوتا جائےگا اور عمل کم ہوتا جائے گا اور لالچ دلوں میں ڈال دیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہونے لگیں گے اور هرج کی کثرت ہوجائےگی لوگوں نے سوال کیا یا رسول اللہ! یہ هرج کیا چیز ہے؟ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ قتل! قتل صحیح بخاری 7061

10d ago

Sahih Bukhari Hadees # 5892 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : خَالِفُوا الْمُشْرِكِينَ ، وَفِّرُوا اللِّحَى وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا حَجَّ أَوِ اعْتَمَرَ قَبَضَ عَلَى لِحْيَتِهِ فَمَا فَضَلَ أَخَذَهُ . نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم مشرکین کے خلاف کرو، داڑھی چھوڑ دو اور مونچھیں کترواؤ۔“ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب حج یا عمرہ کرتے تو اپنی داڑھی ( ہاتھ سے ) پکڑ لیتے اور ( مٹھی ) سے جو بال زیادہ ہوتے انہیں کتروا دیتے۔ Sahih Hadees

10d ago

Sahih Muslim Hadees # 599 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، كِلَاهُمَا عَنْ جَعْفَرٍ، قَالَ: يَحْيَى، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: - قَالَ أَنَسٌ - «وُقِّتَ لَنَا فِي قَصِّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ، وَنَتْفِ الْإِبِطِ، وَحَلْقِ الْعَانَةِ، أَنْ لَا نَتْرُكَ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً حضرت انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : ہمارے لیے مونچھیں کترنے ، ناخن تراشنے ، بغل کے بال اکھیڑنے اور زیر ناف بال مونڈنے کے لیے وقت مقرر کر دیا گیا کہ ہم ان کو چالیس دن سےزیادہ نہ چھوڑیں ۔ Sahih Hadees

10d ago

جنت کاایک دروازہ صرف روزے داروں کےلئے مخصوص ہوگا،اس سے روزے داروں کےسواکوئی اور نہیں گزرے گا(صحیح بخاری:1896,صحیح مسلم؛1152)

10d ago