WEBXET.COM
Forum IslamHadess Pak in Urdu

Hadess Pak in Urdu

‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے ۔ (سنن نسائی حدیث نمبر ٧٢٥)

Replies 38

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ نے سود کھانے والے، سود دینے والے، سود لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے۔" (صحیح مسلم) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "سود کا ایک درہم کھانا چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ بڑا گناہ ہے۔" (مسند احمد) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص سود نہ چھوڑے تو وہ اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہو جائے۔" (سنن ابن ماجہ)

10d ago

میت کو برا کہنا نبی ﷺ نے فرمایا میت کو برا نہ کہو کیونکہ انہوں نے جیسا عمل کیا اس کا بدلہ پالیا صحیح البخاری : 1393 فضیلۃ الشیخ سید توصیف الرحمٰن راشدی حفظہ اللہ

10d ago

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے رب ، اسلام کو دین اور محمدﷺ کے رسول ہونے پر ( دل سے ) راضی ہو گیا ۔ (صحیح مسلم،کتاب الایمان،۱۵۱)

10d ago

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا "اپنےبچوں کونمازپڑھنےکاحکم دوجب وہ7سال کےہوجائیں اورجب وہ10سال کےہوتوانہیں نمازکےچھوڑنےپرمارواوران کابسترجداکردو" {ابوداؤد حدیث نمبر 495}

10d ago

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے رب ، اسلام کو دین اور محمدﷺ کے رسول ہونے پر ( دل سے ) راضی ہو گیا ۔ (صحیح مسلم،کتاب الایمان،۱۵۱)

10d ago

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : “انسان کے بدن کے ( تین سو ساٹھ جوڑوں میں سے ) ہر جوڑ پر ہر اس دن کا صدقہ واجب ہے جس میں سورج طلوع ہوتا ہے اور لوگوں کے درمیان انصاف کرنا بھی ایک صدقہ ہے۔“ (صحیح بخاری،۲۷۰۷)

10d ago

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علامات قیامت میں سے یہ ہے کہ علم ( دین ) کم ہو جائے گا ۔ جہل ظاہر ہو جائے گا ۔ زنا بکثرت ہو گا ۔ عورتیں بڑھ جائیں گی اور مرد کم ہو جائیں گے ۔ حتیٰ کہ 50 عورتوں کا نگراں صرف ایک مرد رہ جائے گا ۔ صحیح البخاری 81

10d ago

‏نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے اصحاب کو برا بھلامت کہو ۔ اگر کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر بھی سونا ( اللہ کی راہ میں ) خرچ کر ڈالے تو ان کے ایک مد غلہ کے برابر بھی نہیں ہو سکتا اور نہ ان کے آدھے مد کے برابر صحیح البخاری 3673

10d ago

‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے: “يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ” اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔ (جامع ترمذی ،۳۵۲۴)

10d ago

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( قیامت کے قریب ) ایمان مدینہ میں اس طرح سمٹ آئے گا جیسے سانپ سمٹ کر اپنے بل میں آ جایا کرتا ہے ۔ (صحیح بخاری،

10d ago

اور بہت سی بستیاں ہیں کہ میں ان کو مہلت دیتا رہا اور وہ نافرمان تھیں۔ پھر میں نے ان کو پکڑ لیا۔ اور میری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے-(سورة الحج 48)

10d ago

‏تم لوگ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اور ایک دوسرے کو پیٹھ نہ دکھاؤ ( یعنی ملاقات ترک نہ کرو ) اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو، اور کسی مسلمان کے لیے یہ درست نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑے رکھے۔ (سنن ابی داؤد، ۴۹۱۰)

10d ago

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا الله تعالیٰ ایسے شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت فیاضی اور نرمی سے کام لیتا ہے۔ صیحح بخاری 2076

10d ago

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت کے لوگ وضو کے نشانات کی وجہ سے قیامت کے دن سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والوں کی شکل میں بلائے جائیں گے۔ تو تم میں سے جو کوئی اپنی چمک بڑھانا چاہتا ہے تو وہ بڑھا لے ( یعنی وضو اچھی طرح کرے ) ۔ (بخاری، ۱۳۶)

10d ago

‏حضرت عبد اللہ ( بن مسعود ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے روایت ہے، انہوں نے کہا : رسول ا للہ ﷺ نے فرمایا : ’’ جس نے رخسار پیٹے یا گریبان چاک کیا یا اہل جاہلیت کی طرح پکارا ، وہ ہم میں سے نہیں ۔ ‘ ‘ صحیح مسلم 285

10d ago

‏نبی پاک علیہ السلام کی نصیحت* دوسروں کی عورتوں سےدور رہو تمہاری عورتیں بھی پاکدامن رہیں گی اور والدین کیساتھ اچھاسلوک کرو تمہاری اولاد بھی تم سےاچھاسلوک کریگی (مستدرک:7258)

10d ago

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا، وہ جنت کا راستہ بھول گیا ۔ (سنن ابن ماجہ، ۹۰۸)

10d ago

‏حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی آدمی کو " کافر " کہتا ہے اگر وہ واقعی کافر ہو تو ٹھیک ورنہ وہ خود کافر ہو کر لوٹتا ہے مسند احمد 4515

10d ago

‏حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ پانچ قسم کے جانور ایسے ہیں جہنیں قتل کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے بچھو، چوہے، چیل کوے اور باؤلے کتے مسند احمد 4700

10d ago

‏حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس آدمی کا کسی دوسرے بھائی پر کوئی حق (قرضہ وغیرہ) واجب الادا ہو اور وہ اس مقروض کو ادا کرنے کے لیے دیر تک مہلت دے دی تو اس کو ہر دن کے عوض صدقہ کا ثواب ملے گا (مسند احمد) معارف الحدیث 1758

10d ago